کووند جیتیں یا میراکمار ،صدر ایک دلت ہی بنے گا :مایاوتی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے صدارتی انتخابات میں برسرِاقتدار اور اپوزیشن کی طرف سے دلت کو اپنا اپنا امیدوار بنائے جانے کے واقعہ کو اپنی پارٹی اور نظریات کی جیت بتایا ہے۔ محترمہ مایاوتی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کرنے سے قبل نامہ نگاروں سے کہا کہ صدر کے عہدے کے دونوں امیدوار دلت ہیں اور یہ بی ایس پی اور اس کے نظریہ کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا، ”کون جیتتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صدرجمہوریہ دلت ہی بنے گا۔ یہ ہماری پارٹی اور نظریے کی بڑی جیت ہے۔“ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد نے بہار کے سابق گورنر رام ناتھ کوونداور کانگریس کی قیادت میں ترقی پسند اتحاد (یوپی اے)نے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔ یہ دونوں رہنما دلت سماج سے ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ملک کے اعلی ترین عہدے ’صدر ‘کے لیے دونوں امیدوار دلت ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy that next president will be a dalit mayawati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply