سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے پولینڈ کی جانب سے ہندوستانی دعوے کی حمایت کرنے سے خوشی ہوئی:حامد انصاری

وارسا:نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ انہیں اس باتے پر بہت مسرت ہے کہ پولینڈ نے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ا کے ہندوستانی دعویداری کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولینڈ میں52 گھنٹے کا قیام بظاہر کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن بہ باطن یہ وقت اپنے اندر بے پناہ عملی مفہوم رکھتا ہے جو محض بات چیت میں نہیں بلکہ ان شعبوں کو ڈسکور کرنے میں گزرا ہے جن میں تعاون ہندستان اور پولینڈ دونوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے۔ یہاں عشائیہ پر ہندستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ایک تقریب میں مسٹر انصاری نے کہا کہ پولش قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال میں زندگی کے مختلف شعبوں میں جن امکانت کا جائزہ لیا گیا ہے وہ ہندستان اور پولینڈ دونوں کے لئے یکسان طور پر سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ہندستان اور پولینڈ کے درمیان ثقافت، تجارت اور معاشرت کے ایک سے زیادہ حوالوں سے سرگرم ہندستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مربوط رشتے مین ان کا کردار لائق ستائش ہے۔ اس وقت دونوں ملک ایک دوسرے کے یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور پچھلے52 گھنٹوں میں جن نئے شعبوں کی شناخت کی گئی وہ اس کا دائرہ اور بھی وسیع کر سکتے ہیں۔ مسٹر انصاری نے کہا وہ اس تاثر کے ساتھ وطن روانہ ہوں گے کہ ہند۔پولینڈ تعلقات بہتر سے بہتر ہونے جارہے ہیں۔ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا جو سر دست دو عش2.08 بلین ڈالر کا ہے۔ نائب صدر نے اپنی گفتگو کو کچھ اس انداز بیان سے اور بھی پر لطف بنا دیا کہ وہ شاپنگ میں اپنی اہلیہ کا ساتھ تو نہیں دے سکے لیکن دونوں اپنے اپنے طور پر حیرت انگیز خوشی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ تقریب میں مختف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کرنے والے پولینڈ نشیں ہندستانیوں نے شرکت کی۔ اپنے زمانے کی مقبول فلم ”اک دوجے کے لئے“ کی ہیروئن رتی اگنی ہوتری، میر، غالب اور فراق گورکھپوری کی منظومات کا پوش ترجمہ کرنے والے اردو کے معروف شاعر سریندر کے بھوٹانی نے اس موقع کی ثقافتی اہمیت میں اضافہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy for polands support for indias claim for permanent membership of expanded un security council vp hamid ansari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply