وزیر اعظم مودی نے بزرگ فلم اداکار امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فلم کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مسٹر مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ:
“مسٹر بچن نے ہندوستانی فلم کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور اپنے لازوال فن سے فلم بینوں کے دل پر راج کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ سماج کے لئے بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔
معاشرے سے وابستہ کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پورے ملک کو ناز ہے۔ میں ان کی درازی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعاگو ہوں۔ “واضح رہے کہ امیتابھ بچن پولیو،ٹی بی اور صفائی جیسے کئی اہم معاملات پر عوام کو بیدار کرنے کی مہم میں پیش پیش رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday amitabh bachchan pm narendra modi wishes big b on his 75th birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply