کرناٹک میں جیت کی خوشی ہے تو وارانسی سانحہ پر دل رو رہا ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں زیر تعمیر ایک فلائی اوور کا ایک زبردست سیسہ و لوہا پلایا سمنٹ کا کئی سو ٹن وزنی حصہ منہدم ہوجانے کے سانحہ پر سخت صدمہ و دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جتنی خوشی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں عمدہ کارکردگی کے باعث ہورہی ہے اس حادثہ سے ،جس میں متعدد افراد کی جان چلی گئی، دل کو اتنی ہی تکلیف بھی ہے۔

ان کا دل ان لوگوں کے لیے رو رہا ہے جن کے عزیز اس سانحہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے توسط سے ہلاک شدگان کے کواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ۔

واضح رہے کہ منگل کی شام میں ہونے والے اس حادثہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے کیونکہ جب پل کا یہ حصہ گرا تو نیچے دفتر اور دوکانوں سے گھر واپس جانے والوں کی ایک کثیر تعداد بسوں ، کاروں سائیکلوں سے گذر رہی تھی ۔

ایک بس ،کئی کاریں اور ایک بولیرو ملبہ میں دب گئی۔ کینٹ اسٹیشن کے قریب وارانسی ۔الہٰ آباد شاہراہ پر زیر تعمیر پل کا گرنے والا یہ حصہ اتنا بڑا تھا کہ تقریباً15کاریں سات آٹھ آٹو رکشہ ،موٹر سائیکلیں اور ایک منی بس اس کے نیچے دب کر پچک گئیں۔

جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کاروں ،آٹو رکشاؤں اور بس کے اندر سواریوں کا کیاحشر ہوا ہوگا۔ ابھی تک 20لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: happy about karnatakas victory but saddened by varanasi tragedy in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply