وزیر اعظم مودی کی کشمیریوں سے جذباتی اپیل،ترقی کی راہ پر آگے بڑھو، پورا ملک آپ کے ساتھ ہے

بھابرا (مدھیہ پردیش): گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے بدامنی کے شکار کشمیر کے باشندوں سے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے جو بھی مدد چاہئے، اس کے لئے ہندوستانی حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔
آزادی کے 70 سال کے موقع پر مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور کے بھابرا سے’70 سال آزادی۔ذرا یاد کرو قربانی‘پروگرام کا آغاز کرنے یہاں آنے والے مسٹر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی محبوبہ حکومت اورمرکزی حکومت کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانا چاہتی ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ نہیں چاہتے۔
انہیں ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، وہ تباہی چاہتے ہیں۔ گجرات کی سرحد سے متصل شہید چندر شیکھر آزاد کی جائے پیدائش بھابرا سے انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے سبھی مل کر کشمیر کو دنیا کی جنت بنائیں۔
انہوں نے کشمیر کے باشندوں سے کہا کہ آزادی کے متوالوں نے جو آزادی پورے ہندوستان کو دی ہے، وہی کشمیر کو بھی دی ہے۔ وہاں کی ہر پنچایت کو طاقت دی ہے اور ہر نوجوان کو روزگار کے مواقع دیئے ہیں۔ کشمیر کی سرزمین سے بھی ملک پر مر مٹنے والے کم نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Handful of misled people causing trouble in kashmir modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply