حامد انصاری روانڈا اور یوگانڈا کے 5روزہ دورے پر روانہ

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اتوار کو افریقی ممالک روانڈا اور یوگانڈا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ نائب صدرجمہوریہ کے دورے کا مقصد دونوں افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو قریبی بنانا ہے۔
مسٹر انصاری کے ساتھ ان کی اہلیہ سلمیٰ انصاری بھی ہیں۔ اس کے علاوہ نائب صدر کے ساتھ سماجی انصاف کے وزیر مملکت وجے سانپلا اور چار رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔وزارت صنعت کا ایک وفد بھی نائب صدر کے ساتھ جا رہا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 19 سے 21 فروری تک روانڈا کے دورے پر رہیں گے۔مسٹر انصاری سفر کے دوران روانڈا کے صدر پالی گامے سے ملاقات کریں گے اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ باہمی سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hamid ansari embarks on five day visit to rwanda uganda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply