نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

نئی دہلی: نائب صدر حامد انصاری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ مسٹر انصاری نے ایک پیغام میں کہا کہ ایسے وحشیانہ اور قابل مذمت اقدام کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور مجرموں کو بین الاقوامی کارروائی کے ذریعہ سزا دلائے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا، ” میں افغانستان کے کابل میں بے بس اور معصوم شہریوں پر دہشت گردانہ حملے سے غمزدہ ہوں۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوگوار خاندانوں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں“۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hamid ansari condemns kabul terror attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply