اورنگ آباد: ہمدرد ٹرسٹ کی تعلیمی میدان میں خدمات کی کاوشیں جاری ہیں ۔جس میں ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ تین برس سے غریب طلباءمیں مفت کتابوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔

اساتذہ صاحبان کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے لیے گذشتہ سال سے ڈاکٹر مظہر محی الدین مثالی معلم ہمدرد ایوارڈ، پرائمری ، سکنڈری اور جونیئر کالج کی سطح پر دیے جارہے ہیں۔

جو اردو مراٹھی و انگلش میڈیم کے اساتذہ کو دیے گئے۔ امسال بھی اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی حتمی تاریخ 30دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ مگر اساتذہ صاحبین کے اصرار پر اس میں توسیع کر کے اب حتمی تاریخ 15جنوری2020رکھی گئی ہے۔اس ایوارڈ کے ساتھ ہی گذشتہ سال دو ایوارڈ مزیددیے گئے تھے ۔

ایک صحافت کے میدان میں ”عزیز خسرو مرٹھواڑہ مثالی صحافی ہمرد ایوارڈ“ اور دوسرا”مثالی سماجی خدمت گار ایوارڈ“اور”ہمدرد مثالی سماجی خدمت گار شہر اورنگ آباد ایوارڈ“ دیا گیاتھا۔ ٹرسٹ کی جانب سے اس سال بھی یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرسٹ کا مقصد شہر اورنگ آباد کی معزز شخصیات اورا ن کے کارناموں کو یاد بھی کرنا ہے۔ اسی کے باعث ان ایوارڈز کو معزز شخصیات سے موسوم کیا گیا تھا۔

جیسے مثالی معلم ایوارڈ کو ڈاکٹر مظہر محی الدین سے اور صحافی ایوارڈ عزیز خسرو سے منسوب کیاگیا تھا۔مثالی سماجی خدمت گار شہر اورنگ آباد سے کرنل سید شاہ محمد درویش نہری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *