دنیا کے آلودہ ترین20شہروں میں نصف ہندوستان میں، دہلی 11ویں نمبر پر: ڈبلو ایچ او

نئی دہلی:ہندستان میں آلودگی کی صورتحال پر عالمی صحت تنظیم (ڈبلو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے آلودہ 20 شہروں میں سے 10 ہندستان میں ہیں۔ ان میں دہلی کا 11واں نمبر ہے۔ جس سے آئندہ 10 برسوں میں ملک میں دمہ کے مرض میں 20 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
صنعتی تنظیم سی آئی آئی کی جانب سے ’مسلسل ترقی اور صحت خدمات کے شعبہ میں چیلنجز‘ موضوع پر منعقدہ ایک سیمنار میں ڈبلو ایچ او کی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہروں کے بڑھنے اور بے قابو صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
ڈبلو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 سب سے آلودہ شہروں میں سے 10 ہندستان میں ہیں جن میں گوالیار، الہٰ آباد، پٹنہ، رائے پور اور دہلی سرفہرست پانچ شہروں میں سے ہیں۔ جنوبی ہند کے مقابلے شمالی ہند کے شہروں میں آلودگی کی سطح دو سے تین گنا زیادہ ہے۔

Title: half of worlds 20 most polluted cities in india | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply