عازمین حج اب 13اپریل تک پیشگی رقم جمع کراسکتے ہیں

نئی دہلی:حج بیت اللہ 2017کیلئے منتخب خوش نصیب درخواست گذار عازمین حج کی جانب سے جمع کی جانے والی81000/-روپے فی کس کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13اپریل 2017کر دی گئی ہے-پہلے یہ تاریخ 5 اپریل 2017تھی۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرمحسن علی نے دی۔
توسیع شدہ تاریخ کے مطابق اب منتخب عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کراکر بینک کی رسید اور کسی بھی رجسٹرڈ ڈاکٹر /سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق شدہ میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں پیر سے جمعہ تک صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ عازمین حج اپنی 81000/-فی کس کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ رقم آن لائن بھی جمع کرائی جا سکتی ہے ، آن لائن پیسے جمع کرانے کی سہولت حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹwww.hajcommitte.gov.in پر بھی موجود ہے۔ بینک میں پیسے جمع کرانے کی ہرے رنگ کی پے ان سلپ اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ حج فارم کے کتابچہ میں منسلک ہے یا ان کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hajj 2017 last date extended for advance payment till april 13 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply