شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان سے حاجی علی درگاہ میں عورتوں پر پابندی ہٹانے کی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل

ممبئی : مندروں میں خواتین کو بھی پوجا کا حق دلوانے کی اپنی تحریک میں کامیابی پانے کے بعد تروپتی ڈیسائی نے ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں بھی حاضری کا عورتوں کو حق دلانے کے لیے جوتحریک شروع کی ہے اس میں حرارت لانے کے لیے انہوں نے بالی ووڈ کی ہستیوں کا سہار چاہا ہے۔ تروپتی ڈیسائی نے بالی ووڈ کے سوپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سے اپیل کی کہ وہ حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلے پر پابندی ہٹانے اور بلا لحاظ مذہب و ملت تمام خواتین کو درگاہ پر حاضری دینے کی اجازت دلوانے کے لیے چلائی گئی ان کی تحریک کی حمایت کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ہماری تحریک اور ہماری جدوجہد کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرنا چاہئے۔ اس طرح انہیں یقین ہے کہ ان اداکاروں کے پرستار بھی مساوات کے لیے چلائی جارہی ہماری تحریک اور جدوجہد میں شامل ہو جائیں گے۔تروپتی نے کہا کہ آر ایس ایس کو بھی خواتین کو اپنی تنظیم میں شمولیت کی اجازت دینا چاہئے۔ڈیسائی نے مزید کہا کہ وہاس ضمن میں جلد ہی آر ایس ایس سر سنچالک موہن بھاگوت کو ایک مکتوب ارسال کریں گی۔واضح رہے کہ2014میں مہاراشٹر نو نرمان سینا سے علیحدگی اختیار کر کے شو سینا میں شمولیت اختیار کرنے والے شو سینا لیڈر حاجی عرفات نے سنیچر کے روز کہا تھا کہ وہ تروپتی ڈیسائی کو حاجی علی درگاہ میں مزار شریف کو چھونے تک کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تروپتی ڈیسائی کا حاجی علی درگاہ میں داخل ہونے کی کوشش ایک اس سازش کا جزو ہے جو ممبئی کے پر امن ماحول کو پراگندہ کرنے کے لیے رچی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ تروپتی ڈیسائی نے حاجی علی کی درگاہ میں عورتوںکا داخلہ یقینی بنانے کے لیے کئی سماجی کارکنوں، این جی اوز اور سماجی گروپوں کے ساتھ مل کر ” حاجی علی سب کے ہیں“ کے نام سے 20اپریل کو ایک فورم تشکیل دیا تھا ۔

Title: haji ali row desai asks salman srk aamir to lend support | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply