لکھنؤ سے 10 اگست کو پہلی اڑان کے لئے حج مسافروں کی بکنگ

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے آئندہ 10 اگست کو جانے والی پہلی پرواز کے لئے 300 عازمین حج کی بکنگ ہو چکی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حج کے سفر کے لئے دوسری پرواز نمبر ایس وی – 5611 سے 262 اور تیسری پرواز نمبر ایس وی- 5393 سے 286 عازمین حج کی بکنگ پیر کی شام چھ بجے تک ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی اترپردیش کے اب تک کل 4976 عازمین حج ہاؤس غازی آباد سے روانہ ہو چکے ہیں۔ اس میں 2706 مرد اور 2270 خواتین ہیں۔ بنارس سے اب تک کل 1499 عازمین عارضی حج ہاؤس چوکا گھاٹ، بنارس سے روانہ ہو چکے ہیں۔اس میں 863 مرد اور 636 خواتین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج -2016 کے لئے دہلی اور اتر پردیش کے بنارس سے اب تک کل 6475 عازمین حج روانہ ہو چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haj pilgrims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply