بھوپال اور اندور سے حج پروازیں 17اور28اگست کو روانہ ہوں گی

نئی دہلی:حج -2016 کے لئے مدھیہ پردیش کے شہر اندور اور بھوپال سے حج پروازیں 17 اور 28 اگست سے شروع ہوں گی۔ سرکاری اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش ریاستی حج کمیٹی کے صدر حاجی عنایت حسین قریشی نے بتایا کہ اندور سے حج پروازیں 17 اگست سے شروع ہوکر 27 اگست تک جاری رہیں گی۔
اندور سے 11 حج پروازیں ہوں گی جس میں ہر ایک میں 135 مسافر اندور سے براہ راست جدہ جائیں گے۔ اسی طرح 28 اگست کو بھوپال سے حج پروازیں شروع ہوکر 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ اس میں ہر پرواز میں 140 عازمین حج سفر کریں گے۔ حج 2016 کے لئے بھوپال سے 9 پروازیں ہوں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haj flights from madhya pardesh to start from 17 august in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply