حج 2017کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کی حتمی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2017کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ میں 06فروری2017بروز پیر تک توسیع کردی ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی ک اس پریس ریلیز میں بتایا کہ آخری تاریخ میں توسیع کے ساتھ ہی اب درخواست گذارعازمین حج کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ جاری ہونے کی آخری تاریخ میں بھی6فروری2017تک توسیع کر دی گئی ہے۔ واضح ہوکہ پہلے حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ24جنوری مقرر کی گئی تھی جس میں آج سہہ پہر توسیع عمل میں لائی گئی۔
دریں اثنا پہلے سے اعلان آخری تاریخ کے پیش نظردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں 23اور24جنوری کو درخواست گذار عازمین کی تعداد ریکارڈ حد تک درج کی گئی۔اطلاع کے مطابق ان دود نوں میں تقریباً ڈھائی ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور اس طرح اب تک8000درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ حج درخواست فارم جمع کرنے کی مدت میں یہ توسیع مختلف ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے موصول گذارشات کے پیش نظر کی گئی ہے جبکہ اس ضمن دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا موقف باز دیگر ریاستی حج کمیٹیوں کے برعکس رہا ہے۔
دہلی میں درخواست گذار عازمین حج کی تعداد مقررہ کوٹے کے مقابلے میں کہیں زائد ہوتی ہیں۔گذشتہ سال 2016میں لگاتار چار سال تک درخواست جمع کرنے والے تقریباً ساڑھے پانچ سو عازمین حج قرعہ اندازی میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ گئے تھے۔حج کمیٹی کی دفتری اطلاع کے مطابق اس سال موصول ہونے والی درخواستوں اورمجوزہ حج کوٹے کی بنیاد پر لگائے گئے تخمینہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سال مخصوص زمرہ بی (مسلسل چار سال درخواست دینے والے افراد)کی چھ سو کے آس پاس تعداد کاانتخاب نہیں ہو سکے گا۔آئندہ تین برسوں تک اس تناسب میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haj 2017 form last date extended in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply