ہریانہ کا ایک شخص 6 ماہ سے اپنی نابالغ بیٹی سے زنا کرتا رہا،گرفتار

گوڑ گاؤں:ہریانہ کے شہر گوڑ اؤں میں ایک37سالہ شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ گذشتہ چھ ماہ سے ریپ کرنے کے الزام میں پاکسو قانون کے تحت گرفتار کر لیا۔پولس نے لڑکی کی سوتیلی ماں کی شکایت پر یہ گرفتاری کی ہے۔

واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ہریانہ کے پٹوڈی وارڈ کی رہائشی اس لڑکی کی سوتیلی ماں نے پولس کو بتایا کہ وہ بہارکی رہنے والی ہے اور گذشتہ کچھ ماہ سے پٹوڈی میںکرایے پر رہتی ہے ۔اس کا شوہر ایک نجی کمپنی میں مزدوری کرتا ہے ۔اور اس کی پہلی بیوی بہار میں رہتی ہے ۔جبکہ اس کی 13سالہ بیٹی اور9سالہ بیٹا باپ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ اس کی سوتیلی بیٹی نے جب اسے اپنے باپ کی حرکت کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ اس کا باپ اس سے جنسی تعلق قائم کرتے وقت یہ کہہ کر اس کی ذہنی دھلائی کرتا رہتا تھا کہ باپ بیٹی کے درمیان جنسی تعلق قائم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے اور وہ بلاوجہ پریشان نہ ہو، تو اسے یقین نہیں آیا لیکن ایک روز وہ مزدوری کر کے جلدی گھر آگئی تو اس نے اپنے شوہر کو بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔

تب اسے یقین آیا اور اسنے پولس میں شکایت کی۔لیکن اس شخص کو اپنے اس فعل پر کوئی پشیمانی نہیں ہے بلکہ وہ یہی کہہ رہا ہے کہ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ا یسا ہر گھر میں ہوتا ہے ۔اس نے اس کا بھی اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ چھ ماہ سے بیٹی سے ریپ کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurugram man rapes daughter for 6 monthsarrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply