گرمہر کور دہلی کے ایک کالج میں ہوئے تشدد کے خلاف احتجاجی مارچ میں شامل نہیں

نئی دہلی:ٹویٹر پر نازیبا تبصرے اور دھمکیاں ملنے کے بعد کارگل کے شہید کی بیٹی گرمہر کور نے رام جس کالج میں طلباکے گروپوں کے درمیان ہوئے تشدد کی مخالفت میں شروع کی گئی اپنی مہم سے آج الگ ہونے کا اعلان کیا۔
گرمہر نے اس معاملے پر کئی ٹویٹ کئے تھے جن میں انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں کانگریس کی طلبا شاخ این ایس یو آئی اور اے آئی ایس اے کی جانب سے منعقد کئے جانے والے امن مارچ میں طلبا سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
گرمہر نے کہا “میں مہم سے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سبھی کو مبارک باد۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تنہا چھوڑ دیجئے۔ مجھے جو کہنا تھا، میں نے کہہ دیا۔ اگر کوئی میری ہمت اور بہادری پر سوال کرتا ہے تو میں کہنا چاہوں گی کہ میں پہلے ہی کافی ہمت دکھا چکی ہوں۔ “

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurmehar kaur withdraws from protest march against alleged violence by abvp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply