ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا، سزا کا تعین پیر کو

پنچکولہ: یہاں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام رحیم کو اپنی ایک چیلی سے جنسی زیادتی کرنے کے15سال پرانے معاملہ میں مجرم قرار دے کر عدالت سے سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ سزا کا تعین پیر کو کرے گی۔ واضح رہے کہ رام رحیم سنگھ کی پیرو کار ایک سادھوی نے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ اور اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کو ایک شکایت بھیجی تھی جس میں اس نے رام رحیم سنگھ پر اس کی آبرو ریزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔جس کی تصدیق کے لیے معاملہ سرسہ کے سیشن جج کو سونپ دیا گیا۔ شکایت درست پائے جانے پر رام رحیم کے خلاف تعزرات ہند کی دفعہ 376,506اور509کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔2003میں معاملہ کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی گئی۔
چار سال تک تحقیقات کرنے کے بعد سی بی آئی نے انبالہ میں سی بی آئی کی عدالت میں فرد جرم داخل کی۔جہاں سے مقدمہ پنچکولہ کی سی بی آئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔اس فرد جرم میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ 1999اور2001میں بھی ڈیرے میں کچھ دیگر سادھویوں سے بھی جنسی زیادتی کی گئی تھی۔2008میں رام رحیم کے خلاف الزامات طے کیے گئے۔2011سے2016تک مقدمہ کے دوران 52گواہ پیش کیے گئے جن میں سے 15مدعی کی جانب سے اور37مدعا علیہہ کی جانب سے پیش ہوئے۔دو ماہ قبل عدالت نے رام رحیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔25جولائی کو سی بی آئی عدالت نے اس معاملہ کے جلد نپٹارے کے لیے یومیہ بنیاد پر سماعت کا حکم دے کر فیصلہ کی تاریخ25اگست مقرر کی۔آج مجمر قرار دیے جانے سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے پنچکولہ میں ضرورت پڑنے پر سکیورٹی کو حالات پر قابو پانے کے لیے سختی برتنے کی ہدایت دی ۔
جج ایس ایس سسرو، سوریہ کانت اور اونیش کی بنچ نے پنچکولہ میں امتناعی ا حکامات نافذ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں حامیوں کے پہنچنے اور امن و قانون کی صورتحال پیدا ہونے کے خدشہ پر دائر کی گئی ایک عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت کو واضح ہدایت دی تھی کہ اگر کوئی سیاستداں یا وزیر بھی سلامتی دستہ کی کارروائی میں مداخلت کرتا ہے، تو اس کے خلاف بھی کیس درج کیا جائے۔ بنچ نے کہا تھاکہ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ عدالت کا فیصلہ رام رحیم کے خلاف آنے کی صورت میں ان کے حامی خود سوزی کر سکتے ہیں جس سے صورتحال مزید بگڑے گی۔ایسے میں پولیس انتہائی احتیاط برتنے کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر اس کی ویڈیوگرافی اور فساد یوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurmeet ram rahim singh held guilty of rape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply