گورمیت رام رحیم کو سی بی آئی کی عدالت نے ضمانت دے دی

نئی دہلی: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گورمیت رام رحیم سنگھ انسان کو اس وقت زبردست راحت ملی جب پنچکولہ کی اسپیشل سی بی آئی عدالت نے سادھوو¿ں کو نامرد بنانے کے کیس میں اسے باقاعدہ ضمانت دے دی ۔اس سے قبل سی بی آئی کے خصوصی جوڈیشیل مجسٹریٹ نے23اگست کو اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

جس کے بعد ڈیرہ سربراہ نے اس فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے اسپیشل سی بی آئی جج جگدیپ سنگھ کی عدالت سے رجوع کیا جہاں اس کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔تاہم اس ضمانت کے باوجود بابا رام رحیم جیل سے باہر نہیں آسکتے کیونکہ انہیں گذشتہ سال سی بی آئی عدالت نے دو سادھویوں کا ریپ کرنے کے جرم میں20سال قید کی سزا سنارکھی ہے اور وہ جیل میں یہ سزائے قید کاٹ رہے ہیں۔

سادھوو¿ں کو نامرد بنانے والے کیس میں ایک اور مجرم ڈاکٹر پنکج گرگ کو بھی ضمانت مل گئی ہے ۔لیکن ایک دیگر مجرم ڈاکٹر مہندر انساں کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی۔واضح ہو کہ رام رحیم اس وقت ہریانہ کے شہر روہتک کی سناریہ جیل میں قید ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurmeet ram rahim granted bail by cbi court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply