خوف و ہراس کے سائے میں ریان انٹرنیشنل اسکول دوبارہ کھل گیا

گروگرام: (یو این آئی)ہریانہ کے گوڑ گاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سالہ طالبعلم پردیومن کے قتلکے 17روز بعد زبردست خوف و ہراس اور والدین کو لاحق خدشات کے درمیان آج اسکول دوبارہ کھل گیا۔
دوسری کلاس کے طالب علم پردیومن کے قتل کے بعد 8 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔ جہاں ایک طرفسکول کا انتظام تین مہینے کے لئے گوڑ گاؤں ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں دے دیے جانےکے باوجود والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے تئیں شش و پنج میں نظر آئے وہیں بچے ڈرے سہمے دکھائی دیے اور ان کے چہروں سے خوف و ہراس صاف جھلک رہا تھا ۔
والدین اپنے بچوں کو خود ہی ماسکول چھورنے آئے۔گزشتہ 8 ستمبر کو پردیومن قتل کے بعد سکول 18 ستمبر کو ایک بار کھولا گیا تھا لیکن والدین کے خدشات کے بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔ سی بی آئی طالب علم کی قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurgaons ryan international school reopens with heightened safety measures in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply