حکومت ہریانہ نے گوڑ گاؤں اور میوات کے نام بدل دیے

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں منوہر لال کھٹر کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے اپنے دو اضلاع کے نام بدلنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گوڑ گاؤں کا نام گورو گرام اور مسلم اکثریتی علاقہ میوات کا نام نوح رکھ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کھٹر نے کہا کہ ان دونوں اضلاع کے نام بدلنے کا مقامی لوگوں کی جانب سے متواتر مطالبہ کیا جارہا تھا اور یہ نام کئی تنظیموں کی جانب سے موصول درخواستوں پر غور و خوض کے بعد تبدیل کیے گئے ہیں۔
ان تنظیموں کی تجویز تھی کہ گوڑ گاو¿ں کا نام بدل کر گورو گرام رکھنا مناسب رہے گا۔گوڑ گاو¿ں کا نام بدلنے کی تجویز 2012میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اس معاملہ کو دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔
اگرچہ وزیر اعلیٰ کھٹر نے دونوں اضلاع کے تبدیلی نام کو منظوری دے دی ہے لیکن ابھی اسے مزید دو مرحلوں سے گذرنا ہے۔ پہلے اسے ریاستی کابینہ منظوری دے گی اور اس کے بعد مرکز ی حکومت کے پاس حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurgaon district to be renamed gurugram mewat as nuh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply