پنجاب میں گورداسپور لوک سبھا سیٹ کے لیے پولنگ شروع، کانگریس اور بی جے پی میں زبردست مقابلہ متوقع

گرداس پور:(یو این آئی)معروف فلم اداکار وبی جے پی لیڈرآنجہانی ونود کھنہ کی موت ہوجانے کے باعث خالیہونے والی پنجاب کی گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی ۔ اس پر کل 1523043رائے دہندگان 1781پولنگ بوتھ پر ای وی ایم کا بٹن دبا کر11امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔مجموعی ووٹرس میں 810894مرد اور 712135خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ سبھی پولنگ بوتھ پر ای وی ایم کے ساتھ ووٹر ویریفیکیشن پیپر آڈٹ ٹریلس(وی وی پی اے ٹی)کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس الیکشن میں سیدھا مقابلہ ریاست میں برسر اقتدار کانگریس کے یاستی صدر اور امیدوار سنیل جاکھڑ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)۔
شیرومنی اکالی دل اتحاد کے امیدوارسورن سلاریہ،جن پر حال ہی میں ایک عورت نے شادی کے بہانے اس سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا ہے، کے درمیان ہے۔عام آدمی پارٹی نے بھی میجر جنرل (ریٹائرڈ)سریش کمار کھجوریا کو میدان میں اتارا ہے۔
میگھ دیشم پارٹی کی سنتوش کماری،ایس اے ڈی امرتسر کے کلونت سنگھ، ہندوستان شکتی سینا کے رجندر سنگھ کے علاوہ پانچ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔مقابلہ دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ نتائج کا اعلان 15اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس سیٹ کے تحت 9اسمبلی حلقے آتے ہیں جن میں سے سات پر کانگریس کا قبضہ ہے اور ایک ایک سیٹ بی جے پی و ایس اے ڈی کے پاس ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurdaspur lok sabha bypoll voting begins tough contest expected between bjp congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply