کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھپلے میں سابق کوئلہ سکریٹری سمیت تین کو دو دو سال قیدکی سزا

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کے ایک معاملے میں آج سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور وزارت کے دو دیگرسابق افسروں کو دو دو سال قید کی سزا سنائی تاہم بعد میں انہیں ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے ضمانت دے دی گئی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج بھارت پراشر نے گزشتہ جمعہ کو مسٹر گپتا اور دو دیگر افسران کے ایس کروفا اور کے سی سامریہ کو اس معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔
عدالت نے سزا کے علاوہ تینوں پر ایک -ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ خصوصی جج نے کے ایس ایس پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر پون کمار آہلووالیہ کو تین سال کی سزا اور تیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ادارے پر بھی ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ مدھیہ پردیش میں کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gupta two serving officials get 2 year jail term in coal scam case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply