امرتسر میں کانگریس کونسلر کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا

امرتسر:تین نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے امرتسر میں ایک کانگریس کونسلر گوردیپ پہلوان کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب امرتسر کے گول باغ علاقہ میں ایک مقامی اکھاڑہ میں ورزش کرنے کے بعد نہا رہے تھے۔

یہ نقاب پوش حملہ آور غسل خانہ میں گھس گئے اور پہلوان پر اندھا دھند گولیاں چلادیں۔بندوق برداروں نے ان کی موت یقینی بنانے کے لیے ان کے جسم میں17گولیاں پیوست کر دی، انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آپریشن بلیو اسٹار کی برسی کے پیش نظر پولس ڈائریکٹر جنرل سریش اروڑہ شہر میں تھے اور چپہ چپہ پرپولس تعینات ہے۔

42سالہ پہلوان گردیپ سنگھ وارڈ نمبر50سے کونسلر ہے ۔ امرتسر پولس کمشنر ایس ایس سریواستو فوراً ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولس لکھبیر سنگھ اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill congress councillor at amritsar wrestling arena fire 17 shots in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply