گلبرگ سوسائٹی خونریزی کے مجرموں کی سزا کا تعین پھر موقوف، اب17جون کو سنائی جائے گی

احمد آباد:یہاں کی ایک خصوصی ایس آئی ٹی عدالت نے کہا ہے کہ وہ گلبرگ سوسائٹی ہلاکتوں کے مقدمہ میں مجرم قرار دیے جانے والے 24کی سزا کا تعین 17جون بروز جمعہ کرے گی۔
عدالت کے اسپیشل جج پی بی ڈیسائی نے یہاںکہا کہ استغاثہ کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ ان تمام24مجرموں نے کتنی سزا بھگت لی ہے17جون کو سزا کا اعلان کر دے گی۔ اس سے قبل 2جون کو عدالت نے 11افراد کو قتل اور دیگر معاملات کا اور 13دیگر بشم،ول وی ایچ پی لیڈر اتل ویدیہ کو ہلکی نوعیت کے جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔
اس کیس میں عدالت نے36افراد کو بری کر دیا تھا۔جرح کے دوران سپریم کورٹ کی تشکیل کرد ہ ایس آئی ٹی کے وکیل اور خصوصی استغاثہ آر سی کوڈیکر نے عدالت سے کہا تھا کہ ان سبھی مجرموں کو سزائے موت دیجائے یا آخری سانس تک عمر قید کی سزا سنائی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ چونکہ یہ سبھی تعزیرات ہند کی دفعہ149کے تحت جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں اس لیے سزا بھی یکساں ہی ملنی چاہئے۔
اسی دوران مجرم قرار دیے گئے ان 24میں سے ایک نے جو گذشتہ سال دسمبر میں ضمانت پر رہا کیے جانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا،پیر کے روز ایس آئی ٹی کی ہی عدالت میں خود سپردگی کر دی۔

Title: gulbarg society case quantum of punishment to be pronounced on 17 june | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply