آنندی بین کے استعفیٰ کی پیش کش مودی حکومت کو بڑا اشارہ

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ آنندی بین نے گجرات میں ہو رہے سماجی انقلاب اور تحریکوں کے سبب ہی اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے جو مرکز کے لئے بڑا اشارہ ہے۔
مسٹر یادو نے گجرات کے وزیر اعلی کے استعفی کے معاملے پر ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے کہا ’آنندی بین پٹیل نے گجرات میں چل رہے سماجی انقلاب اور تحریکوں کے سبب وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیاہے۔ گجرات میں سماج کے محروم طبقات کی بے چینی جگ ظاہر ہے۔
ایک دیگر ٹویٹ میں آر جے ڈی سربراہ نے کہاکہ ’گجرات میں ہو رہے مظاہرے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ پیڈ میڈیا سے اپنی تشہیر ضرور کی جاسکتی ہے لیکن لوگوں کا منہ بند کرنا کافی مشکل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujrat cm resigned due to social revolution in gujaratlaloo yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply