گوجر ریزرویشن تحریک تشدد میں تبدیل،فائرنگ،پولس گاڑیاں نذر آتش

جے پور: سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اپنی برادری کے کوٹہ کے مطالبہ میں گوجر سماج کے لوگوں کی تحریک نے تشدد کا رخ اختیار کر لیا۔قومی شاہراہ58پر تحریکیوں نے زبردست ہنگامہ کیا اور شاہراہ کی ناکہ بندی کر دی۔تشدد پر آمادہ بھیڑ نے پولس پر پتھراؤ بھی کیا۔

جس میں چار پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔تحریکیوں نے پولس کی کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔ بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولس کو پہلے آنسوگیس کے گولے چھوڑنے پڑے اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔جس کے باعث علاقہ میں زبردست کشیدگی ہے۔راجستھان حکومت نے گوجر سماج کے لوگوں کو منانے اور سمجھانے بجھانے کے لیے اپنے ایک وزیر کو بھی بھیجا لیکن گوجر تحریکیوں سے مصالحت نہیں ہو سکی۔

تحریک سے ریلوے آمد رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی اور راجستھان سے گذرنے والی کئی ٹرینیوں کے راستے تبدیل کر دیے گئے اور تقریباً20 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔واضح ہو کہ گجر سماج ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں5فیصد ریزرویشن مانگ رہا ہے۔

تشدد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ سماج دشمن عبناصر اس احتجاج مٰں شامل ہو کر ہنگامے کر رہے ہیں ۔ایڈمنسٹریشن اور پولس تحریک کے تشدد میں تبدیل ہوجانے کی تحقیقاتکرے گی۔ جب گوجر آرکشن سنگھرش سمیتی کے سربراہ کروڑی سنگھ بینسلا نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی تو لوگوںکو ان کی بات پر عمل کرنا چاہیے تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujjar stir turns violent shots fired police vehicles torched in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.