نرودا پاٹیہ خونریزی کے وقت کوندنانی میرے ساتھ اسمبلی میں تھیں: امیت شاہ نے عدالت میں گواہی دی

احمد آباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے آج ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت میں بہ نفس نفیس حاضر ہو کرگواہی دی کہ 2002 میںگجرات فسادت کے نرودا پاٹیہ خونریزی مقدمہ میں اصل مجرم قرار دیے جانے کے بعد عمر قید کی سزا بھگتنےوالی سابق ریاستی وزیر مایا بین کوڈنانی اس روز جب احمد کے اس محلہ میں خونریزی ہوئی تو کوندنانی ان کے ساتھ گجرات اسمبلی میں تھیں۔شاہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ مایا کوندنانی اس وقت نرودا گام میں نہیں تھیں بلکہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ان کے ساتھ ریاستی اسمبلی میں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح ساڑھے نو تا پونے دس بجے وہ سول اسپتال میں تھے اور وہاں ان کی ملاقات مایا کوندنانی سے ہوئی۔اور جب میں اسپتال سے نکلا تو تو لوگوں نے مجھے گھیر لیا۔کوندنانی اور مجھے پولس جیپ میں ہماری کاروں تک لے جایا گیا اس وقت دن کے سوا گیارہ بج رہے تھے۔اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی خصوصی عدالت 2002 میں گودھرا میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے ہاتھوں ایک ٹرین نذر آتش کیے جانے کے بعد نرودا پاٹیہ خونریزی کیس کی، جس میں 11مسلمانوں کو ہلاک کردیا گیا تھا،سماعت کر رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat riots case amit shah tells court maya kodnani was with him in assembly not naroda gam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply