گجرات نتائج مودی اور بی جے پی کے لیے زبردست جھٹکا:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی کی انتخابی مہم کے بعد اب بعد از انتخابات مودی مخالف مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے زبردست جھٹکا ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس الیکشن ضرور ہاری ہے لیکن اس نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے رافیل سودے اور بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے کے اثاثہ جات کے حوالے سے الزامات پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال بلند کیا۔
راہل نے کہا کہ گجرات نے وزیر اعظم مودی کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ محبت اور نرمی کو غصہ پر فتح حاصل ہوگی۔ کانگریس صدرنے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کا ترقی کے لیے گجرات کو نمونہ بنا کر پیش کیے جانے والا حربہ بھی ناکام ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بظاہرتشہیر اور مارکٹینگ تو واقعتاً بہترین تھی لیکن اندر سے کھوکھلی تھی۔بی جے پی اور مودی جی ہماری مہم کا کوئی جواب نہ دے سکے۔
وزیر اعظم مودی کی معتبریت پر سوال اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کو گجرات میں زور کا جھٹکا لگا ہے۔جو نتائج سامنے آئے ہیں اس سے وزیر اعظم مودی کی معتبریت پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔
وہ کرپشن پر بہت بولتے ہیں لیکن رافیل سودے میں رشوت خوری اور امیت شاہ کے بیٹے اجے شاہ کیس میں منھ بند کیے بیٹھے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat results have put a question mark on narendra modis credibility rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply