کانگریس نے گجرات میں اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے 9ناموں پر مشتمل اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست منگل کے روز جاری کر دی۔پارٹی نے پیر کو جو فہرست جاری کی تھی اس میں اس نے تبدیلی کرتے ہوئے چار امیدوار بدل دیے۔
جونا گڑھ میں امیت تھومر کی جگہ بھیکھا بھائی جوشی کو، بھڑوچ میں کرن ٹھالر کی جگہ جیش پٹیل کو، کامریج میں نلیش کمبانی کی جگہ اشوک زیرہ والاکو اور ورنچا روڈ سیٹ سے پرفل بھائی سی توگڑیا ی جگہ دھیرو بھائی گریجا کو نیا امیدوار بنایا گیا ہے۔
منگل کو جن 9امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ان میں ابداسا حلقہ سے پراڈیمان سنگھ جڈیجہ، بھج سے آدم بی چاکی، راپڑ سے سنتوک اریتھیا اور راجکوٹ ایسٹ سے متھل ڈونگا ،راجکوٹ ساؤتھ سے دنیش چوواٹیا،جام نگر نارتھ سے جیون کھمبر واڈیا، جام نگر ساؤتھ سے اشوک لال، کھمبالیہ سے وکرم مدام اور دوراکا سے میرامن گوریا کے نام شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat polls cong releases 2nd list of 9 candidates in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply