منی شنکر کے ڈنر میں گجرات زیر بحث نہیں آیا:مہمانوں کا بیان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے اس الزام کے بعد کہ پاکستان گجرات الیکشن میں مداخلت کر رہا ہے کانگریس کے معطل لیڈر منی شنکر ایر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ڈنر کے دوران پاکستانی لیڈروں کے ساتھ ہندوستانی سیاست پر کوئی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈنر میں شرکت کرنے والے دو سابق سفارت کاروں نے کہا کہ ڈنر کے دوران گفتگو محض ہند۔ پاک تعلقات تک ہی محدود رہی۔
اعلیٰ ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے اعزاز میں ، جو کسی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہوئے تھے، منی شنکر ایر نے ڈنر کا اہتمام کیا تھا ۔جس میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھاورسابق نائب صدر حامد انصاری نے شرکت کی تھی۔اعلیٰ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے شرکت ضرور کی لیکن دوران گفتگو وہ صرف سامع کے طور پر موجود رہے اور ایک لفظ منھ سے نہیں نکالا۔
اس ڈنر کے دیگر شرکاءمیں پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان سہیل محمود، سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ ،سابق فوجی سربراہ دیپک کپور، سابق سفارت کار سلمان حیدر،ستندر لانبا، ٹی سی اے راگھون، شیرات سبھروال، چنمائے گھرےکھان اور پریم شنکر جھا اور راہل خوشونت سنگھ سمیت کئی سینیئر صحافی بھی موجود تھے۔گھرے کھان نے کہا کہ سارے وقت صرف ہند پاک تعلقات ہی موضوع بحث رہا۔
سرھد پار سے ہونےوالی دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث رہا لیکن انہیں صد فیصد یقین ہے کہ کسی نے بھی گجرات انتخابات کی بات کی اور نہ ہی ہندوستان کی داخلی صورت حال پر کوئی بات کی۔مدعوئین میں اسے ایک اور ستندر لانبانے کہا کہ وہ غیر سرکاری ضیافتوں پر کوئی تبصرہ نہیںکرتے ۔لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہند پاک تعلقات پر ایک عام بحث تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat not discussed say guests at mani aiyar dinner after pmscharge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply