گجرات بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو تین سیٹوں کا فائدہ بی جے پی کو12سیٹوں کا نقصان

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا ارٹی (بی جے پی) نے گجرات بلدیاتی انتخابات میں اپنی فتح رخی کارکردگی جاری رکھی لیکن اس بار اس کی سیٹوں کی تعداد 2013کے مقابلہ میں کافی کم ہوگئیں۔
اس بار پارٹی نے 75میں سے47سیٹیں جیتی ہیں جبکہ2013میں اس نے59سیٹیں جیتی تھیں ۔ جبکہ اس کے برعکس کانگریس کی کارکردگی میں بہتری واقع ہوئی ہے اور اس نے2013میں 13سیٹیں جیتی تھیں لیکن اس بار اس نے16سیٹیں جیتیں۔
اسے تین سیٹوں کا فائدہ اور بی جے پی کو 12سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔ریاستی الیکشن کمشنر وریش سنہا کے مطابق این سی پی کو ایک، بی ایس پی کو ایک اور آزاد کو چار سیٹیں ملی ہیں۔6سیٹوں پر کسی کو اکثریت نہیں ملی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat municipal polls 2018 bjp wins in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply