غیر گجراتیوں پر تشدد اور ان کی نقل مکانی پر وزیر اعظم کی خاموشی خطرناک:تیجسوی یادو

پٹنہ:گجرات میں بہار ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لوگوں پر حملوں کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ وہ اس پورے معاملہ پر توجہ مرکوز کیے ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی سے بات کی ہے۔

نتیش نے کہا کہ ملزم کو بخشا نہ جائے لیکن بے قصوروں پر تشدد بھی نہ ڈھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر روپانی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ گجرات میں غیر گجراتیوں کو مکمل سلامتی بہم پہنچائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی پولس اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور غیر گجراتیوں پر حملے کرنے والے400سے زائد کوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی اس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوپی بہار کے لوگوں کو پیٹنے والوں گجرات کے سنگھیوں سمجھ لو وزیر اعظم نریندر مودی یو پی سے انتخاب جیتے ہیں ۔

مودی جی آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں ۔ اس معاملہ پر آپ کی خاموشی خطرناک ہے۔آپ کی ریاست کے لوگ غیر گجراتیوں کو مار مار کر ریاست سے بھگا رہے ہیں۔کیا یہی ہے آپ کا”ٹیم انڈیا“ اور سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat migrant exodustejaswi yadav hits out at pm modi over his silence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply