خود کو کسٹم افسر بنا کر زیورات کاریگر سے سوا کروڑ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

راجکوٹ:گجرات میں، راجکو ٹ شہر کے اے ڈویژن علاقے میں دو نقلی کسٹم افسران نے ایک شخص کو ڈرا دھمکا کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ عبدالہاشم نام کا ایک 37سالہ شخص بیگ میں تین کلو 877 گرام سونا لیکر اپنے گھر جارہا تھا۔ اسی وقت رامناتھ پار گڑو گربی چوک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروںنے عبد الہاشم کو روکا اور اپنی شناخت کسٹم افسر کے طور پر کرائی اور ان سے کہا کہ سونے سے بھرا ہوا بیگ کی تلاشی لینی ہے۔
تھیلے کی تلاشی لیتے ہوئے جعلی کسٹم افسران نے بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے سونے کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لگائی گئی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عبدالہاشم سونے کے زیورات بنانے کا ایک کاریگر ہے۔ زیورات بنانے کے لئے تھیلے میں سونا لیکر ساتھ احمد آباد سے راجکوٹ آیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat man robbed of gold worth rs 1 15 crore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply