گجرات بیش قیمت ہے اسے خریدنے کی کسی میں طاقت نہیں: راہل گاندھی

احمد آباد: پاٹی دار لیڈر نریندر پٹیل کے اس دعوے کے ایک روز بعد کہ انہیں بی جے پی میں شمولیت کے لیے ایک کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کو کبھی نہیں خریدا جاسکتا۔
ایک ٹوئیٹ میں راہ نے کہا کہ گجرات بیش قیمت ہے ۔ اسے کبھی نہیں خریدا جا سکتا۔ میں کبھی نہیں خریدوں گا۔واضح رہے کہ ہاردیک پٹیل کی پاٹیدار انامت آندولن سمیتی (پاس) کے ایک مقامی کنوینر پٹیل نے اتوار کوایک پریس کانفرنس میں 10لاکھ روپے رقم کے مساوی 500روپے کی گڈیاں دکھائیں اور دعویٰ کیا کہ یہ وہ پیشگی رقم ہے جو بی جے پی نے انہیں دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی نے انہیں ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے ورون پٹیل انہیں ریاستی صدر جیتو بھائی وگھانی سے ملاقات کرنے لے گئے تھے جہاں انہیں10لاکھ روپے کی علامتی رقم دی گئی اور وعدہ کیا گیا کہ کل وہ پارٹی کے ایک فنکشن میں شرکت کریں وہاں فنکشن کے بعد انہیں دس لاکھ روپے دے دیے جائیں گے۔

Title: gujarat is priceless can never be bought rahul gandhi after narendra patels bribery claims in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply