گجرات و ہماچل کے ووٹروں نے سلطنت پر کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دی: امیت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میںبی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ان دونوں ریاستوں کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہاکہ بی جے پی کی پالیسیوں کی جیت ہوئی ہے اور اب جمہوریت کروٹ بدل رہی ہے۔
انہوں نے ذات پات اور وکاس پر بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک گھرانے کی حکومت اور ذات برادری سے چھٹکارہ پا رہی ہے اور ہمارا وکاس کا سفر جاری رہے گا۔کانگریس کی شکست پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تمام بڑے لیڈر گجرات میں ہارگئے ہیںاور اس چناؤ میں پاٹیدار اور جی ایس ٹی سے کوئی فرق نہیں پڑا۔
گجرات کے ساتھ ساتھ ہماچل میںپارٹی کی شاندار جیت پر امیت شاہ نے کہاکہ ہماچل میں دو تہائی اکثریت سے بی جے پی کی حکومت بن ہے اور ہمیں اس بار دس فیصد زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ د ونوں ریاستوں کے ووٹروں نے ثابت کردیاکہ انہون نے کارکردگی کی سیاست پر ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گجرات میں کچھ سیٹیں اس لیے ہارے کیونکہ سیاسی مباحثہ کا معیار بہت کر گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat himachal pradesh voted for politics of performance over dynasty amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply