خراب ووٹنگ مشینوں کے معاملہ پر گجرات ہائی کورٹ کا مرکزی حکومت کو نوٹس

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کانگریس کے ریاستی شاخ کی اس عذر داری پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں کانگریس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جن ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی میں نقص پایا گیا ہے انہیں سربمہر کر دیا جائے اورہونے والے اسمبلی انتخابات میں استعمال نہ کیا جائے۔
جسٹس عقیل قریشی اور جسٹس اے جے کوکجی پر مشتامل ایک ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن ، اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر اور مرکزی وزارت قانون و انصاف کے توسط سے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے کہا ہے کہ 13نومبر تک اس کا جواب داخل کر دیا جائے۔واضح رہے کہ گجرات میں9اور14دسمبر کو انتخابات ہونا طے ہیں۔

Title: gujarat high court issues notice to election commission on evms vvpats | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply