گجرات ہائی کورٹ نے گودھرا فسادات کے مزیدسات کو عمر قید کی سزا سنائی

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق ایک معاملے میں آج مزیدسات مزید ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ 27فروری2002 کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپرس میں ایک ڈبے میں آگ لگنے کے سانحہ کے ایک دن بعد ریاست بھر میں پھیلے فسادات کے دوران احمد آباد ضلع کے ویرگمام میں بالنا ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہجوم کے حملے میں اقلیتی فرقہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
نچلی عدالت نے اس معاملے کے تمام دس ملزمین میں سے دو کو قتل کا قصور وار قرا ردیتے ہوئے عمر قید کی سزا دی تھی جب کہ چار دیگر کو کم جرائم کا قصوروار قرا ردیا تھا اور چا رکو بری کردیا تھا۔
جسٹس محترمہ ہرشا دیوانی اور جسٹس ویرین ویشنو کی بنچ نے گذشتہ 28جون کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے نچلی عدالت کی طرف سے قصور وار ٹھہرائے گئے دو ملزمین کی سزا کو برقرار رکھا تھا جب کہ بری قرار دئے گئے چار میں سے تین اور کم سنگین جرم کے چاروں ملزمین کو بھی قتل کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔
اسی عدالت نے آج سزا سناتے ہوئے ان ساتوں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat hc hands down life imprisonment to 7 in godhra riots in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply