گجرات ہائی کورٹ نے عشرت جہاں کیس کے ملزم کو ڈی جی پی بنانے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج کر دی

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے ریاست کے انچارج ڈائریکٹر جنرل پولیس پی پی پانڈے کے تقرر کو چیلنج کرنے والی سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس جولیو ریبیرو کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔
گجرات اور پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر ریبیرو نے اس دلیل کے ساتھ مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی تھی کہ مسٹر پانڈے عشرت جہاں مبینہ فرضی تصادم معاملے میں ضمانت پر رہا ملزم ہیں اور ان کےتقرر سے مذکورہ معاملے کی جانچ متاثر ہوسکتی ہے۔
حالانکہ ریاستی حکومت نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے جب کہ مسٹر پانڈے ریاستی پولیس کے سربراہ ہیں اس لئے ان کے تقرر سے جانچ متاثر ہونے کا سوال ہی نہیں پید اہوتا۔
چیف جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس وی ایم پنچولی کی بنچنے ریاستی حکومت کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے اس عرضی کو مسترد کردیا۔ سرکاری وکیل ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ چونکہ یہ سروس سے متعلق معاملہ ہے اس لئے مسٹر ریبیرو کی عرضی کو سماعت کے لئے داخل ہی نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat hc dismisses pil challenging appointment and promotion of dgp pp pandey in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply