نرودا پاٹیہ اجتماعی خونریزی کیس میں تین قصور واروں کو 10 سال قید بامشقت

احمد آباد:گجرات ہائی کورٹ نے 2002کے گجرات فسادات کے دوران نرودا پاٹیا میں 97مسلمانوں کی خونریزی معاملے میں مجرموں کو دس دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

جسٹس ہرش دیانی اور جسٹس اے ایس سوپیہا پرم مشتمل دو ججی بنچ نے 2012 میں خصوصی جانچ ٹیم ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت کی طرف سے بے قصور قرا ردئے گئے راج کمار چومال، پی جے راجپوت اور امیش بھرواڑ کو 20اپریل کو مجرم قرا ردیا تھا اور ان کی سزا کا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ بنچ نے ان تینوں کو د س دس سال قیدکے علاوہ ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے انہیں سزا سنانے کے بعد پولس کے سامنے خودسپردگی کے لیے چھ ہفتہ کی مہلت دی ہے۔بنچ نے کہا کہ عدالت متاثرین کے ذہنی و قلبی کرب واذیت سے چشم ہوشی نہیں کر سکتی ۔یہ جرائم افراد کے خلاف نہیں بلکہ مجموعی طور پر سماج کے خلاف ہیں اور نتیجہً معاشرے کی تقسیم کا باعث بنیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat hc awards 10 year jail term to three convicts in naroda patiya massacre case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply