گجرات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

گاندھی نگر: (یو این آئی)گجرات میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی حکومت نے آج پیٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں چار فی صد کی کمی کرنے کا اعلان کر دیا جس کا نفاذ بدھ کونصف شب سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ وجے روپانی نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ریاست میں پیٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل دو روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا ملنے لگے گا۔
راجدھانی گاندھی نگر میں ان کی نئی شرحیں بالترتیب 67 روپے 53 پیسے اور 60 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ ریاستی سرکار کے اس فیصلے کو گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔
اہم اپوزیشن حریف پارٹی کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت میں بھاری گراوٹ کے باوجود بی جے پی سرکار نے پیٹرول ڈیڑل پرٹیکس میں طویل عرصے تک کوئی کمی نہیں کی تھی اب الیکشن سرپر آجانے سے عوام کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کرنےکے لئے برائے نام کمی کی جارہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ عوام یہ سب سمجھتی ہے اور الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat govt reduces vat on petrol diesel by 4 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply