گجرات میں طالبہ پر ایسڈ حملہ کر نے کے جرم میں انجینرنگ کے طالبعلم کو عمر قید

پالن پور/احمد آباد: مہسانہ کی ایک عدالت نے ایک23سالہ نوجوان کو ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پرنسپل سیشن کورٹ جج ڈی ایل جوشی نے کاجل پرجا پتی نام کی ایک طالبہ پر تیزاب انڈیلنے والے 23سالہ ہاردک پرجا پتی کو جو انجینرنگ کا طالبعلم تھا،کاجل پر تیزاب پھینکنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔ ایسڈ حملے کے باعث کاجل بصارت سے محروم ہو گئی تھی اور اس کا چہرہ بری طرح مسخ ہو گیا تھا۔یہ واقعہ یکم فروری کا ہے ۔
کاجل، جو بی ۔کوم سال اول کی طالبہ تھی،مہسانہ کے قریب ناگلپور میں وی آر پٹیل کامرس کالج جا رہی تھی ۔اتنے میں پرجا پتی ایک بائیک پر آیا اور اس کے اوپر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی آنکھیں، چہرہ، سینہ،بازو اور جسم کے دیگر حصے جل گئے۔
وہاں سے گذر رہے لوگوں نے پرجا پتی کو دبوچ لیا اور اس کی بائیک کو نذر آتش کر کے اسے پولس کے حوالے کر دیا۔جج نے پرجا پتی پر ، جو ودناگر تعلقہ میں شیخ پور گاو¿ں کا رہائشی تھا پٹن میں ہیم چندر اچاریہ نارتھ گجرات یونیورسٹی میں انجینرنگ کا طالب علم تھا۔ اگر پرجا پتی نے جرمانہ ادا نہ کیا تو وہ مزید6ماہ کی قید بھگتے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat engineering student gets life in jail for acid attack on teen girl in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply