ریزرویشن کے لیے پاٹیدار گروپ کو کانگریس کا فارمولہ قبول

گاندھی نگر: پاٹیدار لیڈر ہاردیک پٹیل نے کہا ہے کہ پاٹیدار گروپ نے او بی سے کے ررز پر پاٹیدار برادری کو ریزرویشن دینے کا کانگریس کا فارمولہ قبول کر لیا ہے۔
پاٹیدار انامت آندولن سمیتی (پاس) کے سربراہ ہاردیک نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں کئی مخالفین یہ کہتے رہے ہیں کہ 50فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں ہو سکتا ۔
جبکہ 50فیصد سے زیادہ ریزرویشن ممکن ہے کیونکہ انہوں نے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا اور معلوم ہوا ہے کہ آئین ہند میں کہیں یہ مذکور نہیں ہے کہ ریزرویشن50فیصد سے زائد نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی سے وابستگی نہیں رکھیں گے اور کانگریس کو ایک دم کھل کر حمایت نہیںدیں گے لیکن بی جے پی کے خلاف کام کریں گے اور بلا واسطہ یا بالواسطہ کانگریس کو حمایت دیں گے۔
کیونکہ کانگریس نے جو باتیں کہی ہیں اور جو یقین دہانی کرائی ہے تو اب وہ کانگریس کے پیغام کو گاؤں گاؤں تک لے جائیں گے۔

Title: gujarat elections we agree with congress formula for reservation to patidars says hardik patel | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply