گجرات اسمبلی انتخابات 9اور 14دسمبر کو دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے: الیکشن کمیشن کا اعلان

نئی دہلی:گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیر کرنے پر حزب اختلاف خاص طور پر کانگریس کی جانب سے زبردست تنقیدوں اور واویلا مچانے اور عوامی سطح پر ایک غلط تاثر پھیلنے اور شکوک و شبہات کے درمیان آخر کار الیکشن کمیشن کو گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنا ہی پڑا۔
کمیشن نے بندھ کے روز دوپہر ایک بجے اعلان کیا کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 9اور 14دسمبر کو کرائے جائیں گے۔امیدواروں کے نام لینے کی پہلے مرحلہ کی آخری تاریخ24اور دوسرے مرحلہ کی30نومبر ہے اور ووٹ شماری 18دسمبر کو ہوگی او ر اسی روز سے رجحانات و نتائج سامنے آنا شروع ہو جائئیں گے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 12اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ182رکنی گجرات اسمبلی کے انتخابات 18دسمبر سے پہلے کرائے جائیں گے اور اشارے دیے تھے کہ ووٹوں کی گنتی 18دسمبر کو ہوگی۔گجرات کے 4کروڑ 30لاکھ رائے دہندگان کے لے 50ہزار 128پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ اس میں ووٹر ویرفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل( وی وی پی اے ٹی ایس) کا بھی استعمال کیا جائے گا۔جس سے ووٹر کو پتہ لگ سکے گا کہ اس کا ووٹ صحیح پہنچا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat elections 2017 voting to be held on 9 and 14 december in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply