گجرات اسمبلی انتخابات :میڈیا کے بعدسٹہ بازار میں بھی بی جے پی کا پلڑا بھاری

نئی دہلی: یوں تو گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے امکانات کے حوالے سے نیوز چینلوں اور ایجنسیوں کے سروے میں بی جے پی کو اس بار بھی اکثریت ملتے دکھایا گیا ہے لیکن سٹہ بازار میں تھوڑی احتیاط برتی جارہی ہے ۔ تاہم سٹہ بازار بھی بی جے پی کو 107سے110تک سیٹیں ملتے بتا رہا ہے۔
جبکہ کانگریس کو70تا 72سیٹوں پر کامیاب ہوتا دکھایا جا رہا ہے۔فالودی اور بیکانیر کے سٹے بازوں کے مطابق اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے موقع پر سٹے کا جو کاروبار تھا اس میںکافی گراوٹ آئی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سٹے بازوں نے بتایا کہ اترپردیش انتخابات میں سٹے بازوں نی بی جے پی کے کھاتے میں192سے200تک سیٹیں دکھائی تھیں لیکن ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا اور بی جے پی 235سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat election 2017 satta market gives 107 110 seats to bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply