گجرات کے پولس ڈائریکٹر جنرل پی پی پانڈے کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع

گاندھی نگر:گجرات کے انچارج ڈی جی پی پی پی پانڈے کی سروس کی مدت میں آج ان کے مقررہ مدت کار کے آخری دن تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔ عشرت جہاں فرضی انکاونٹر معاملے کے ملزم رہے مسٹر پانڈے 1980بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ آج ہی ریٹائر ہونے والے تھے۔ مرکزی حکومت کی کابینہ کمیٹی نے ریاستی حکومت کی طرف سے انہیں تین ماہ کی توسیع دینے کی سفارش کو منظور کرلیا۔
اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کی گئی۔ انہیں انسداد بدعنوانی بیورو کے ڈائریکٹر کے ساتھ ہی انچارج ڈی جی پی کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں نئے ڈی جی پی کے سلسلے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ راست کی سینئر آئی پی ایس افسر گیتاجوہری نے کل وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی اور اس طرح کی قیاس آرائیاں تھیں کہ انہیں مسٹر پانڈے کے ریٹائرمنٹ کی صورت میں ڈی جی پی کا عہدہ سونپا جاسکتا ہے۔
مسٹر پانڈے عشرت جہاں انکاونٹر معاملے میں جولائی 2013 میں گرفتاری کے بعد انیس ماہ جیل میں بھی رہے تھے اور فروری 2015 میں ضمانت پر رہائی کے بعد انہیں پروموشن دے کر انچارج ڈی جی پی بنادیا گیا تھا۔ اسے سابق پولیس افسر جولیو ریبرو نے عدالت میں چیلنج کیا تھا لیکن عدالت نے اس پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ مسٹر پانڈے نے عشرت جہاں انکاونٹر معاملے میں الزامات سے بری کرنے کے لئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں عرضی بھی دے رکھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat dgp pp pandey granted 3 month extension in service in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply