گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کا بی جے پی پر دھمکانے کا الزام

بنگالورو:گجرات سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی انہیں دھمکارہی ہے۔ یہ الزامات کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیام گاہ اور بنگالورو میں پرائیویٹ ریسارٹ پر آئی ٹی کے چھاپوں کے بعد لگائے گئے ہیں جہاں پر گجرات سے تعلق رکھنے والے 44قانون سازمقیم ہیں۔ گجرات کے رکن اسمبلی و اے آئی سی سی کے قومی ترجمان شکتیش گوہل نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو دھمکی دے رہی ہے۔ انکم ٹیکس کے چھاپے کوئی طریقہ کار نہیں ہیں۔
ہمیں سایہ دینے والے ڈی کے شیو کمار جو کرناٹک کے وزیر بھی ہیں کے مکانات پر یہ چھاپے کئے گئے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے حوصلے مستحکم ہیں اور ہمارا منصوبہ 8اگست کو راجیہ سبھا کے انتخابات میں احمد پٹیل کو ووٹ دینے کا ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر مداخلت کرنے سپریم کورٹ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ”ہم خوفزدہ ہیں لیکن ہم جمہوریت کو مرنے نہیں دیں گے۔ میں سپریم کورٹ پرزور دیتا ہوں کہ اس معاملہ پر مداخلت کرے۔
ہم یہاں پر لطف اندوز نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی پارٹی کررہے ہیں۔ اگر ہم پارٹی کا اہتمام کرتے تو 15کروڑ روپے حاصل کرلیتے جس کی بی جے پی نے پیشکش کی تھی۔ “ کانگریس پارٹی کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے آئی ٹی کے محکمہ نے واضح کیا کہ گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی سے ان چھاپوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat congress mlas allege bjp threatening us in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply