بی جے پی نے گجرات بلدیاتی ضمنی انتخابات میں8میں سے6سیٹیں جیتیں

گاندھی نگر:(یواین آئی)گجرات میں برسراقتدار بی جے پی نے اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے بالکل پہلے مختلف8 اضلاع میں بلدیہ کی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں8 میں سے چھ سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ بی جےپی ان میں سے پہلے صرف دو پر ہی قابض تھی۔ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو اس دوران سیٹیں گنوانی پڑی ہیں۔
بی جےپی نے سات اضلاع میں سات میونسپلٹیزکی اتنی ہی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پانچ پر جیت درج کرنے کے ساتھ اکیلی تالکا پنچایت سیٹ(گاندھی نگر ضلع راندھیجاسیٹ)پر بھی قبضہ جمایا ہے۔ان کے نتائج کا اعلان آجکیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی رہنما منسکھ مانڈویا نے کہا کہ یہ جیت عوام کے جذبہ کو ظاہر کرتی ہے۔اس سے واضح ہے کہ بی جےپی اسمبلی انتخابات میں بھی بڑے فرق سے جیتے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat civic poll results bjp wins 6 seats in local body elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply