بی جے پی کاگجرات میونسپلٹی انتخابات میں کلین سوئپ، کانگریس کا صفایہ

احمد آباد:نوٹ بندی کے معاملے پر جاری اپوزیشن کے ہنگامہ کے درمیان حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں تین بلدیاتی اداروں کے انتخابات اور متعلقہ ضمنی انتخابات میں بھی آج زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کا ایک طرح سے صفایا ہو گیا ہے۔ کانگریس کی شکست کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجموعی طورپر 126 نشستوں پر ہوئے اس الیکشن میں اسے محض 17 پر ہی جیت مل سکی ہے جبکہ گزشتہ انتخابات میں اس نے ان میں سے 52 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے پچھلی بار کے 64 کے مقابلے میں اس بار 109 پر فتح حاصل کی ہے۔ ولساڈ ضلع کی واپی میونسپل کی مجموعی طورپر 44 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 41 پر کامیابی حاصل کر کے اس بلدیاتی ادارہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔
کانگریس کو محض تین نشستیں ملی ہیں۔ سورت ضلع کی کنک پو۔کنساڈ میونسپل کی مجموعی طورپر 28 میں سے بی جے پی نے 27 پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کو محض ایک پر کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی نے اس پر بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ راجکوٹ ضلع کے گوڈل تعلقہ پنچایت کے لئے ہوئے وسط مدتی انتخابات میں بی جے پی نے اسے بھی کانگریس سے چھین لیا ہے۔ مجموعی طورپر 22 میں سے 18 نشستیں بی جے پی کو ملی ہیں جبکہ کانگریس کو محض چار پر ہی کامیابی مل سکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat bjp sweeps local bodies polls wins 107 out of 123 seats in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply