گجرات میں سیکڑوںمشتعل عورتوں نے بی جے پی کارپوریٹر کو پیڑ سے باندھ کر پیٹا

وڈودرا:(یو این آئی) گجرات میں اسمارٹ سٹی کے طور پر منتخب کئے گئے وڈودرا شہر کے تزئین کاری منصوبہ کے تحت ایک جھگی بستی کو توڑنے اور اس کے باشندوں کو متبادل جگہ نہ دینے سے ناراض بھیڑ نے حکمراں بی جے پی کے ایک مقامی ارپوریٹر کی آج درخت سے باندھ کر پٹائی کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جس میں زیادہ تر خواتین بتائی گئی ہیں۔
شہر کے باپود علاقے میں بی جے پی حکمرانی والی وڈودرا کارپوریشن کے وارڈ نمبر پانچ کے پارٹی کارپوریٹر ہنس مکھ پٹیل نے الزام لگایا کہ آج صبح جب وہ اپنے علاقے میں گھوم رہے تھے تبھی کچھ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوئے پیڑ سے باندھ کر ان کی پٹائی کی انہوں نے ان کے گھر منہدم کرائے ہیں۔
مسٹر پٹیل نے کہا کہ قریب 150 لوگوں کی بھیڑ ان کی پٹائی کے وقت موجود تھی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ جھگی جھونپڑی کو ہٹانے کا فیصلہ بلدیہ کمشنر کا ہے اور اس سے ان کا کوئی واسطہنہیں، مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی اور ان کی پٹائی جاری رکھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے بعد میں انہیں بچایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat bjp corporator tied to tree beaten by women in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply