گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کا انتخابی منشور جاری

نئی دہلی: گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں9اور14دسمبر کو ہو رہے ہیںجس کے لیے کانگرس لیڈروں اشوک گہلوت اور بھرت سنگھ سولنکی نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کر دیا۔
اپنے منشور میں کانگریس نے عدہ کیا ہے کہ وہ سردار پٹیل یونیورسل ہیلتھ کارڈ ریاست کے ہر شخص کو بلا امتیاز دے گی۔ سہار اقیمتوں پر دوائیں مہیا کرنے کے لیے ریاست بھر میں راجیو گاندھی فارمیسی نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔
منشور میں کسانوں کا قرضہ معاف کرنے اور آبپاشی کے لیے16گھنٹے بجلی مہیا کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔سرکاری ملازمتوں میں کانٹریکٹ سسٹم ختم کرنے اور کانٹریکٹ پر کام کر رہے ملازمین کو ہمہ وقتی کارکن بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
کالج طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون دیے جائیں گے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں10روپے فی لیٹرکمی کی جائے گی۔ تعلیم اور روزگا ر مین پاٹیداروںکو یکساں حقوق دیے جائیںگے۔

Title: gujarat assembly elections 2017 relief for farmers highlights congress manifesto in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply